مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس 12ربیع الاول کوہوگی

مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس 12ربیع الاول کوہوگی

  



لاہور ( نمائندہ خصوصی )مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام 39 ویں سالانہ آل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 12ربیع الاول کو جامع مسجد ختم نبوت احرار چناب نگر میں ابن امیر شریعت حضرۃ پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری امیر مجلس احرار اسلام پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوگی کانفرنس میں حسب سابق ہزاروں فرزندانِ اسلام شرکت کرینگے اور تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی و مذہبی راہنما خطاب کرینگے اور12ربیع الاول کو حسب سابق ہزاروں سرخ پوشانِ احرار جلوس کی شکل میں قصرِ محمود چناب نگر شہر پہنچ کر قادیانیوں کو دعوت اسلام دینگے ۔نیزکانفرنس کے تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔جبکہ لاہور سے قافلہ ختم نبوت کی تیاریوں کے ضمن میں لاہور کے عہدیداروں کا اجلاس مرکز احرار نیو مسلم ٹاؤن میں میاں محمد اویس کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں مولانا قاری محمد یوسف احرار،حاجی محمدللطیف ،قاری محمد قاسم،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر ،مرزا عاطف بیگ،ثاقب افتخار،کلیم خان،محمد عارف ،علامہ عباس ودیگر نے شرکت کی اور قافلوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1