2018ء کا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہی لڑا جائے گا، پرویز ملک

2018ء کا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہی لڑا جائے گا، پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ 2018ء کا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہی لڑا جائے گا، عوام بہترین جج ہیں، جس کی کارکردگی بہتر ہوگی فیصلہ بھی اسی کے حق میں عوام دیں گے، اقتدار کے حصول کے لئے تمام شارٹ کٹ راستے بند کردئے گئے ہیں، عمران کا ملک کے لئے کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں اب تک وہ عوام کو افراتفری اور انتشارکے سوا کچھ نہیں دے سکے یہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت کا گراف دن بدن نیچے گر رہا ہے،پیپلز پارٹی نے بھی خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے مطالبات کے ذریعے حکومت کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے،لیکن حکومت کسی بلیک میل نہیں ہوگی ملکی ترقی کے لئے فیصلے بہتر ہوں گے کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ سکول ریفارمز روڈ میپ پر عملدرامد سے تعلیمی شعبہ کی بہتری پر مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔ تعلیم کی روشنی عام کر کے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔