جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے حکومتی’’ گڈ گورننس‘‘ کا پول کھول کر رکھ دیا ،فیصل میر

جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے حکومتی’’ گڈ گورننس‘‘ کا پول کھول کر رکھ ...

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ آئے ورز لاہور میں پڑنے والے ڈاکوں چوریوں اور جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے حکومتی’’ گڈ گورننس‘‘ کا پول کھول کر رکھ دیا ہے اور اب تو شہریوں نے اپنے جان و مال کی حفاظت کے لئے بندوقیں اٹھا لی ہیں لاہور شہر میں جرائم کا یہ حال ہے تو وہاں پر پنجاب کے اضلاع میں جرائم کی شرح کیا ہو گی اس کا اندزاہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب لاہور کے محکمہ صحت کا بجٹ فضول منصوبوں پر لگانا حکمرانوں کی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے کہ انہیں عوام کی صحت سے کتنی دلچسپی ہے ڈاکٹر سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ہر سال بجٹ میں ڈاکٹروں کی خالی سیٹیں پْر کرنے کے لیے بجٹ مختص کیا جاتا ہے مگر اسے رنگ برنگی بسوں کی نذر کر دیا جاتا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1