سپریم کورٹ میں آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے لئے 5 بنچ تشکیل

سپریم کورٹ میں آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے لئے 5 بنچ تشکیل

  



اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے آج ( سوموار) سے شروع ہونے والے پانچ روزہ عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے دو شریعت اپیلیٹ بنچ اور معمول کے پانچ بنچ تشکیل دے دیئے ہیں ۔شریعت اپیلٹ بنچ اول جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف اور جسٹس ڈاکٹر محمد خالد مسعود جبکہ شریعت اپیلٹ بنچ دوئم جسٹس منطور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر الغزالی پر مشتمل ہو گا جبکہ معمول کا بنچ اول جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن ، بنچ دوئم جسشٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سردار طارق مسعود ، بنچ سوئم جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید ، بنچ چہارم گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال جبکہ بنچ پنجم جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہو گا ۔ آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران فاضل عدالت میں زیادہ تر فوجداری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فوجداری نوعیت ہی کے متعدد شرعی مقدمات کی اپیلوں کی بھی سماعت کی جائے گی ۔

مزید : صفحہ آخر