دفاعی نمائش کیلئے سکیورٹی پلان جاری عملدرآمدیقینی بنایاجائیگا،آئی جی سندھ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)منگل سے شروع ہونیوالی دفاعی نمائش کیلئے پولیس کاسکیورٹی پلان جاری کردیا گیا،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ یکیورٹی اورٹریفک پلان پرعمل درآمدیقینی بنایاجائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل سے شروع ہونیوالی دفاعی نمائش کیلیے پولیس کاسیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ 1450پولیس افسران کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،خواتین سمیت ریپڈریسپانس فورس کے4ریزرویونٹ بھی ڈیوٹی دیں گے،انہوں نے کہا ہے کہ ایکسپوسینٹرکے اطراف اورگیٹس پرکڑی نگرانی کی جائے،33سوپولیس اہلکارسکیورٹی فرائض انجام دیں گے،سکیورٹی اورٹریفک پلان پرعمل درآمدیقینی بنایاجائیگا۔
آئی جی سندھ