بلاول کا جھنگ کے ضمنی انتخابات میں بھر پور مہم چلانے کا اعلان

بلاول کا جھنگ کے ضمنی انتخابات میں بھر پور مہم چلانے کا اعلان

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)2013ء کے عام انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر انتخابی میدان میں سرگرم ہوگئی ہے،بلاول بھٹو کا جھنگ کے ضمنی انتخابات میں بھر پور مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ن لیگ اور تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی78سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سرفراز ربانی کو فون کرکے بھرپور مہم چلانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرکزی قیادت کو جھنگ کے ضمنی انتخابات کے دوران مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔

مہم

مزید : صفحہ آخر