شیخ رشید اور عمران کو شر مندگی کے سواکچھ نہیں ملے گا،رانا ثنا ء اللہ

شیخ رشید اور عمران کو شر مندگی کے سواکچھ نہیں ملے گا،رانا ثنا ء اللہ

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ کا معاملہ’’ پاجامہ ‘‘ بن چکا ہے ‘ شیخ رشید اور عمران خان کو شر مندگی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘ معاملہ سپر یم کورٹ میں ہے ہم بھی چاہتے سپر یم کورٹ اس پر فیصلہ کر یں ہمیں اس کا فیصلہ قبول ہوگا ‘ٹرکوں میں ثبوت لانے کا دعویٰ کر نیوالی تحر یک انصاف اب ثبوت کیوں نہیں لا رہی ؟اصل میں تحر یک انصاف کا ہر دعویٰ ایک ڈرامہ ہوتا ہے ‘(ن) لیگ کے حکو مت کو ہٹانے کی سازشیں کر نیوالی تحر یک انصاف اپنی سیاسی موت مر رہی ہے ‘بھارت کشمیر کے مظالم سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے مگر پاکستانی افواج اس کو منہ توڑ جواب دیتی رہے گی ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ (ن) لیگ پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور اب یہ کیس سپر یم کورٹ میں پہنچ چکا ہے اور عدالت کا جو بھی فیصلہ آئیگا (ن) لیگ اس کو تسلیم کر نے کا اعلان کر چکی ہے اور اس کو تسلیم کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹے بولتے ہوئے شر م نہیں آتی وہ کہتے رہے ہیں کہ انکے پاس وزیر اعظم اور انکے بچوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں لیکن اب یہ عدالت میں جا کر وہاں جلسے کر نا شروع کر دیتے انکے پاس جو ثبوت ہیں وہ کہاں ہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی تباہی کیلئے عمران خان اور انکے فیصلے ہی کافی ہیں عمران خان کیساتھ ساتھ شیخ رشید کی سیاست کا بھی پانامہ لیک کیس کے فیصلے کے بعد جنازہ نکل جائیگا ۔

مزید : صفحہ آخر