تحریک انصاف کسی بھی محاذ پر پسپائی اختیار نہیں کرے گی،حامدخان

تحریک انصاف کسی بھی محاذ پر پسپائی اختیار نہیں کرے گی،حامدخان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حامد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیرتحریک انصاف ہی بدلے گی اور عمران خان کی قیادت میں کسی بھی محاذ پر پسپائی اختیار نہیں کی جائیگی۔تحریک انصاف اربن لاہور کے زیراہتمام اسلام آباد بند کرنے کی کال کے دوران گرفتار ہونیوالے کارکنوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامدخان نے کہا کہ حکمران جماعت جمہوری رویوں سے عاری اورمخصوص مقاصد کے تحت سیاست میں وارد ہے جس کا مقصد صرف اور صرف کرپشن کرنا ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن اور معاشرے کی بہتری کیلئے کیا جاتا ہے لیکن حکمرانوں نے جس طرح امن پسند کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں کی چاردیواری کا تحفظ پامال کیا وہ باعث شرم ہے،تقریب سے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود،اعجازچودھری اورولید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چور، ڈاکوؤں اورقاتلوں کوپکڑنے کے بجائے ان کو پکڑنے میں محو ہے جو ظلم ، ناانصافی اورکرپشن کیخلاف آواز بلند کررہے ہیں، ملک بھر کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں کے سرغنہ بڑے مالیاتی سکینڈل میں ملوث ہیں، قوم اپنی ایک ایک پائی ان سے وصول کریگی۔انہوں نے کہاکہ کارکنوں کوان کا حق دیکر اپنا فرض پورا کیا لیکن ہمارے کارکن اس سے کہیں زیادہ عزت کے حقدار ہیں جو پرامن شہری ہونے کے باوجودجیل گئے۔بعدازاں درجنوں کارکنوں کوتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

حامدخان

مزید : صفحہ آخر