سمحان گروپ آف کمپنیز کا خود مختار رئیل اسٹیٹ برانڈ خان ہاؤسنگ کے قیام کا اعلان

سمحان گروپ آف کمپنیز کا خود مختار رئیل اسٹیٹ برانڈ خان ہاؤسنگ کے قیام کا ...

  



لاہور (پ ر) سمحان گروپ آف کمپنیز نے گوجرانوالہ اور سرگودھا میں اپنے پراجیکٹس کی شاندار کامیابی کے بعد سمحان ہاؤسنگ کے نام سے اپنے خود مختار رئیل اسٹیٹ برانڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ سمحان ہاؤسنگ کی تعارفی تقریب رائل پام لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں سمحان گروپ کے ممبران کے علاوہ ملک بھر سے رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں بتایا گیا ہے کہ سمحان گروپ نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں اپنی خدمات کا آغاز 2014ء میں گوجرانوالہ میں اپنے پہلے پراجیکٹ کے ذریعے کیا اور اس پراجیکٹ کی شاندار کامیابی کے بعد 2015ء میں سرگودھا میں بھی ایک شاندارمنصوبے کا آغاز کیا۔ سمحان گروپ نے انہی اسکیموں میں ایک کم لاگت والے ہاؤسنگ پراجیکٹ، سمحان ہومز، کا بھی کامیاب آغاز کیا۔ گروپ کے تمام رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس میں تیز رفتار تعمیرات اور مالکان کو بروقت قبضہ کی فراہمی کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے۔ اس اہم پیش رفت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سمحان گروپ کے چیئرمین سلیم حنیف نے کہا کہ ’’نئے کاروباری شعبوں میں صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے اپنے ویژن کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے خود مختار رئیل اسٹیٹ برانڈ سمحان ہاؤسنگ کا قیام ہمارے لئے ایک تاریخی پیشرفت ہے۔ دو کامیاب ترین رہائشی پراجیکٹس پیش کرنے کے بعد ہم نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک خود مختار برانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سمحان ہاؤسنگ کے ہیڈ آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ شیراز خان نے کہا کہ ’’اپنی کمپنیوں کے پورٹ فولیو میں سمحان ہاؤسنگ کا اضافہ ہمارے لیے قابل فخر ہے۔ مہارت پر مرکوز اپنی تمام کاروباری سرگرمیوں کی بناء پر ہم سخت مسابقت کے حامل رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں پہلے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور اب آنے والے رہائشی منصوبوں کے ذریعے بھی اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اپنے سابقہ پراپرٹی وینچرز کی طرح عوام کے اعتماد کو قائم و دائم رکھنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم مستقبل قریب میں سہولتوں کے لحاظ سے بہترین رہائشی منصوبے پیش کریں گے اور پاکستان کی ممتاز اور سب سے قابل اعتماد رئیل اسٹیٹ کمپنی کے طور پر اپنی نمایاں شناخت قائم کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر