بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا، جاوید ہاشمی

بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا، جاوید ہاشمی

  



جہانیاں ( آن لائن ) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر چھیڑ چھاڑ سازش ہے بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا، عوام کی محبتوں کی بدولت گیارہ مرتبہ رکن قومی اسمبلی بننے کا اعزاز حاصل کیا،ایام علالت میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی علاج کیلئے ایک کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی،پی ٹی آئی کے لوگ مجھ سے رابطے میں ہیں،جمہوریت کیلئے میری قربانیوں پرصدر ممنون حسین بھی میرے ممنون ہیں،پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے اپنی سیٹ کی قربانی دی ، شریف فیملی کیساتھ میرے ذاتی خاندانی تعلقات ہیں مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی چند غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہوئی وقت آنے پر دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حکیم عبدالمجید سلیمانی ،چوہدری خلیل احمد گھمن،محمد عارف سعید،حسیب خالد جوئیہ اور خالد محمود بھٹی بھی موجود تھے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور سمندری حدود میں چھیڑ چھاڑسازش ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے بھارت یہ بات بخوبی جانتا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اس لیے وہ حملہ کرنے کی کبھی جرات نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دورے کے دوران مجھ سے دریافت کیا گیا تھا جس پر میرا ایک ہی جواب تھا کہ میں پیدائشی مسلم لیگی ہوں ،مسلم لیگ میری جماعت ہے ،مسلم لیگ میں شمولیت سے کوئی نہیں روک سکتا،مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان وقت آنے پر کروں گا، پرویز مشرف کی آمریت میں جب ملک میں کوئی مسلم لیگی نہیں تھا اس وقت میں نے قربانیاں دیکر مسلم لیگ کو زندہ رکھااورکئی برسوں تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں،مسلم لیگ پاکستان بنانے والی پارٹی ہے۔

مزید : صفحہ آخر