آج کے بچے مستقل کی قیادت اورملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،احسن اقبال

آج کے بچے مستقل کی قیادت اورملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،احسن اقبال

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے بچے مستقل کی قیادت اورملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ بچوں کے ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی نشوونما کی فکر اور اقدامات کل کے محفوظ پاکستان کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کی بہترین نشوونما کیلئے حمل کے دوران ماؤں کی صحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت کا خاتمہ کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے فروغ کیلئے ان کی صحت اور تعلیم کیلئے مساویانہ مواقع فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ آخر