موجودہ حالات میں پاکستان کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے ،حنا ربانی کھر

موجودہ حالات میں پاکستان کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے ،حنا ربانی کھر

اسلام آباد(اے این این)سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے دنیاسے زیادہ قر بانیاں دیں ہیں،بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے بلا اشتعال فائر نگ جیسی حر کتیں کر رہا ہے مگر کسی بھی صورت بھارت مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتا، پانامہ لیک کیس سے وزیر اعظم کا بچنا ناممکن نظر آرہا ہے ،حکمران ہر وز نیا جھوٹ بول کراپنے بچا کی کوشش کر رہے ہیں مگر کا میاب نہیں ہوں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہر وقت دنیا میں منفی پر وپیگنڈہ کر رہا ہے، ان حالات میں پاکستان کو ایسے فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو دنیا میں جا کر پاکستان کا نہ صرف مقدمہ لڑ ے بلکہ بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں کئے جانیوالے مظالم اور بھارت کی جارحیت کے حوالے سے بھی دنیا کو آگاہ کر ے، کسی بھی ملک میں حکومت سب سے اہم شعبہ خارجہ امور کا ہوتا ہے مگر پاکستان میں وزیر خارجہ ہی نہیں ،حکومت کو پیپلزپارٹی کے مطالبے کے مطابق فوری وزیر خارجہ کی نامزدگی کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیکس ایک انتہائی اہم معاملہ ہے اور وزیر اعظم سمیت انکے دیگر لوگوں کی باتوں سے صرف نظر آرہا ہے کہ وہ پانامہ لیک کیس میں پھنس چکے ہیں ،پانامہ لیک کیس سے وزیر اعظم کا بچنا ناممکن نظر آرہا ہے مگر حتمی فیصلہ تو سپر یم کور ٹ نے ہی کر نا ہے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ آتا ہے؟ ۔

حنا ربانی کھر

مزید : صفحہ آخر