نایاب پرندے ہوبارا بسٹرڈ‘ کے شکار کے لیے اجازت نامے جاری

نایاب پرندے ہوبارا بسٹرڈ‘ کے شکار کے لیے اجازت نامے جاری

اسلا م آ با د(آن لائن)وفاقی حکومت نے ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندے ’ہوبارا بسٹرڈ‘ کے شکار کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کردیے۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق پنجاب میں شکار کے سیزن 17۔2016 کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں حالانکہ یہ پرندہ عالمی تحفظ کی فہرست میں شا مل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے ان میں قطری شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جب خصوصی اجازت نامہ قطری شہزادے کو جاری کیا گیا ہو۔ذرائع کے مطابق شہزادہ حماد کے شکار کے لیے جو علاقے مختص کیے گئے ہیں ان میں پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ شامل ہیں اور انہیں 10 روز میں 100 پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نایاب پرندے

مزید : صفحہ آخر