ایم کیو ایم لندن کے رہنما کنورخالد یونس کو رہا کردیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) یم کیو ایم لندن کے رہنما کنور خالد یونس کو رہا کردیا گیا ہے۔ کنورخالد کو کراچی پریس کلب کے باہر سے 22 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔کنور خالد کو ایم پی او کے تحت 30روز کے لئے سینٹرل جیل میں نظر بند کیا گیا تھا جبکہ کنور خالد یونس کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے کے بعد رہا کیا گیا۔