پاناما کیس میں بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا،تحریک انصاف

پاناما کیس میں بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا،تحریک انصاف

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان آج لندن سے وطن پہنچ جائیں گے جبکہ پاناما کیس میں ماہرقانون بابر اعوان کو کیس کی پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کا باضابطہ اعلان عمران خان کل کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پانامہ کیس میں بابر اعوان کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی اعلان عمران خان خود کل منگل کے روز کریں گے۔عمران خان اپنا دورہ مکمل کرکے آج پیر کو لندن سے لاہور پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس سے متعلق پیش کئے گئے نوازشریف کے خاندان کے بیانات میں بڑے تضادات پائے جاتے ہیں،ہمیں امید ہے کہ عدالت جلد عوام کے سامنے حقائق لائے گی۔

مزید : صفحہ آخر