وزیراعظم نواز شریف کل کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم نواز شریف کل کراچی پہنچیں گے

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش ’’آئیڈیاز 2016‘‘ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کی عیادت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی صدارت میں گورنر ہاؤس میں امن وامان کی صورت حال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی متوقع ہے۔

مزید : صفحہ آخر