قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپوزیشن کو یک آواز ہونا چاہئے،چودھری سرور

قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپوزیشن کو یک آواز ہونا چاہئے،چودھری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپوزیشن کو ایک آواز ہونا چاہیے ،کر پشن سمیت دیگر مسائل کسی ایک جماعت کے نہیں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کے ہیں جن کے حل کیلئے ہمیں آواز بلند کر نا ہوگا ،کر پشن سے ملک کو کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا ہوگی اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوسکتی ،ملک میں حقیقی جمہو ریت اورشفاف احتساب پوری قوم کی ضرورت ہے ۔اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین امین ذکی اور خلیل الر حمن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے وہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کرملک اور قوم کے مفادات کا تحفظ کر نے کیلئے ایک آواز ہو جائے۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر