پیپلز پارٹی کا پنجاب حکومت کی کرپشن، نااہلی اور بیڈ گورننس کو بے نقاب کرنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا پنجاب حکومت کی کرپشن، نااہلی اور بیڈ گورننس کو بے نقاب کرنے کا ...

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے وزیر اعلی پنجاب کو ’’شوباز شریف ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلی جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر اقتدار میں آئے انکی کر پشن‘ نااہلی اور بیڈ گورننس کو قوم کیسامنے بے نقاب کیا جائیگا ‘سی پیک کی خالق جماعت پیپلزپارٹی ہے مگر (ن) لیگ نے سی پیک منصوبے کو بھی متازعہ بنادیا ہے ‘انتہاپسند لوگ حکومت کی صفوں میں موجود ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیسے ہو گا؟ پیپلزرٹی کے علاوہ کسی جماعت کے کارکنوں کو احتجاج اور اپوزیشن کر نا نہیں آتا ‘27دسمبر تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم دکھائیں گے احتجاج اور اپوزیشن کیسی ہوتی ہے ‘پنجاب میں کارکنوں کو ساتھ لیکر چلیں گے تنظیم سازی میں کسی قسم کی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کر یں گے ‘30نومبر کو پارٹی کا یوم تاسیس بلاول ہاؤس لاہور میں منائیں گے رواں سال کے اندر ہی پنجاب میں تنظیم سازی کو مکمل کر لیا جائیگا ‘ہمیں لاہور کی ترقی سے خوشی ہے مگر پنجاب کے باقی شہروں کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کر یں گے ۔ گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں جنر ل سیکرٹری پنجاب ندیم افضل چن اور سیکرٹری اطلاعات مصطفی نوازکھوکھر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائر نے کہا کہ شہبا زشر یف اصل میں شوباز شر یف ہیں جو اپنی شوبازیاں مار کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں شہبا زشر یف نے عام انتخابات کی مہم میں6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم نہ کر نے سمیت کئی مسائل حل نہ کر نے پر نام بدلنے کی بات کی اور وہ قوم سے جھوٹ بول کر ووٹ لیتے رہے ہیں جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے قوم اور صوبے کی کیا خدمت کر یں گے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ثابت کر یں گی وہ ہی پنجاب میں اصل اپوزیشن کر رہی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی نااہلیوں اور کر پشن اور بیڈ گورننس کو مکمل ثبوت کیساتھ قوم کے سامنے لائیں گے اور ان اصل چہر ے کو بے نقاب کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سیاسی مخالفین کہتے ہیں کہ ہماری پارٹی پنجاب میں کمزور یا ختم ہو گئی ہے مگر ایسا بالکل بھی نہیں یہ ہمارے سب کیلئے چیلنج ہے ہم سب نے ملکر پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعال کر کے سیاسی مخالفین کے دعوؤں کو غلط ثابت کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک میں وزیر خارجہ کی تعیناتی ‘نیشنل ایکشن پلان پر عملد درآمد کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی بحالی ‘سی پیک پر اے پی سی کے مطابق عمل کر نے اور پانامہ انکوائر ی بل کی منظوری کے حوالے سے جو4مطالبات حکومت کو دےئے ہیں وہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ہم اپوزیشن برائے اپوزیشن نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم ذمہ دارانہ اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور پنجاب میں بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کر رہے ہیں اور پارٹی کو یونین کونسل کی سطح تک مضبوط اور فعال کیا جائیگا ۔پیپلزپارٹی

مزید : صفحہ آخر