ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے ناقد رومنی کو سیکرٹری خارجہ بنانے پر غور: امریکی میڈیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے ناقد رومنی کو سیکرٹری خارجہ بنانے پر غور: امریکی میڈیا

واشنگٹن(اے این این) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے سب سے شدید ناقدین میں شمار کیے جانے والے مٹ رومنی سے ملاقات کی ہے۔میڈیا کے مطابق مٹ رومنی کو سیکرٹری خارجہ بنانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔80منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بارے میں دونوں شخصیات میں سے کسی نے بھی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم مٹ رومنی نے کہا کہ یہ ملاقات کافی سود مند رہی۔نیو جرسی میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے بعد مٹ رومنی سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کابینہ میں کوئی پوزیشن قبول کریں گے یا وہ اب بھی اپنے میزبان کو جھوٹا فنکار سمجھتے ہیں؟ تو انھوں نے ان سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔مٹ رومنی نے صرف اتنا کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات دنیا کے ان تمام محاذوں پر جو امریکی مفاد میں ہیں کے حوالے سے کافی سود مند رہی۔یاد رہے کہ مارچ میں مٹ رومنی نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں صدربننے کا حوصلہ اور کوئی فہم نہیں۔ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ڈرانے، خواتین مخالف اور بددیانتی کے الزامات لگائے تھے۔ مٹ رومنی نے انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو فراڈ کہا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2012میں مٹ رومنی کی صدارتی انتخاب میں ناکامی کو بد ترین کہا تھا۔

مزید : صفحہ آخر