وزیراعظم کا دامن آف ہے حکومت آینی مدت پوری کرے گی: وزیر مملکت نجکاری

وزیراعظم کا دامن آف ہے حکومت آینی مدت پوری کرے گی: وزیر مملکت نجکاری

  



لاہور (آئی این پی) وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ کے خط پر فیصلہ اب سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے ‘ وزیر اعظم پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانیوالا عمران خان اب ‘‘یوٹرن ‘‘لیکر آرٹیکل 62 اور 63پر بات کر نے لگے ہیں ‘تحر یک انصاف جلسوں اور دھر نوں کی جانیوالی باتوں کا سپر یم کورٹ میں ذکر بھی نہیں کر رہی‘وزیر اعظم کا دامن صاف ہے (ن) لیگ کی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی اور عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر احمد نے کہا کہ تحر یک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحر یک میں ہمیشہ وزیر اعظم نوازشر یف کا نشانہ بنایا حالانکہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا نام ہی نہیں اور اب سپر یم کورٹ میں بھی تحر یک انصاف وزیر اعظم سے سوالات کر نے کے بجائے دوسری باتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر ی شہزادے کا خط اب سپر یم کورٹ میں جمع ہو چکا ہے اس خط کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف کو کوئی خطر ہ نہیں وہ اور ان کی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی۔

وزیر مملکت نجکاری

مزید : صفحہ آخر