مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد، مردہ خانے میں منتقل کردی گئیں

مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد، مردہ خانے میں منتقل کردی گئیں

  



لاہور(وقائع نگار)مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمدہوئیں، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کردیں۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں 35 سالہ محمد کاشف کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر میو ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق لاش سڑک کے کنارے پڑی ہوئی تھی جس کی شناخت محمد کاشف کے نام سے ہوئی ہے، جسم پر زخموں کے نشان ہیں۔دوسری لاش ٹبی سٹی کے علاقہ سے ملی۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو سڑک کے کنارے ایک 30سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ۔

مزید : علاقائی