نولکھا ، 60سالہ شخص نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا

نولکھا ، 60سالہ شخص نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا

  



لاہور(وقائع نگار) نولکھا کے علاقہ میں 60سالہ شخص نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق 60سالہ غفور بھاٹی گیٹ کا رہائشی اور نشئی تھا۔گزشتہ روز اس کی لاش زمیندار ہوٹل کے قریب سے ملی جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق متوفی کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی