اٹاری ورک میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق،ایک شخص زخمی

اٹاری ورک میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق،ایک شخص زخمی

قصور(بیورورپورٹ)الہٰ آباد کے نواحی گاؤں اٹاری ورک میں فائرنگ سے بچہ جا ں بحق ،45سالہ شخص زخمی ، مقدمہ درج ،مرکزی ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اٹاری ورک کے رہائشی محمد اصغر نے تھانہ الہٰ آباد پولیس کو بتایا کہ سائل اپنے بیٹے شاہد بعمر 9/10سال کے ہمراہ لیاقت علی کے گھر گیا جس کے بیٹے کی شادی تھی تو ملزمان ساجد وغیرہ 3کس گھر میں داخل ہو گئے ندیم اورظفرنے للکارا مارا کہ انہیں جان سے مار دوتو ساجد نے جان سے مار دینے کی نیت سے پسٹل 30بور کا سیدھا فائر کیا جو میرے بیٹے شاہد کے پیٹ پر لگا دوسرا فائر اقبال کو پیٹ پر لگا جو میرا بیٹا شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا جبکہ اقبال شدید زخمی ہوگیا تھانہ الہٰ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم ساجد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی