نواں کوٹ میں 22سالہ نوجوان پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا

نواں کوٹ میں 22سالہ نوجوان پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا

  



لاہور(وقائع نگار) نواں کوٹ کے علاقہ میں 22سالہ نوجوان پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔تفصیل کے مطابق 22 سالہ محمد عثمان گزشتہ روز گھر میں پرُ اسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا جس پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی