مغلپورہ پولیس نے موٹر سائیکل ڈیلر کے اندھے قتی کا سراغ لگا لیا ،خاتون سمیت 3ملزم گرفتار

مغلپورہ پولیس نے موٹر سائیکل ڈیلر کے اندھے قتی کا سراغ لگا لیا ،خاتون سمیت ...

  



لا ہور (وقائع نگار) مغلپورہ پولیس نے ایک ماہ قبل قتل ہونے والے طارق کا معاملہ حل کر لیا، ایک خاتون سمیت 3افراد گرفتار کر لئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک ماہ قبل مغلپورہ کا رہائشی مقتول طارق جو مو ٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کر تا تھا اچانک لاپتہ ہو گیا جس پر اسکے اہل خانہ نے اغوا کا مقدمہ مغلپورہ تھانہ میں درج کر وایا تھا ۔مقدمہ کے کچھ ہی دنوں کے بعد نہر سے طارق کی تشد د زدہ نعش بر آمد ہو ئی ۔ پولیس نے تفتیش کا دائر ہ کار بڑھاتے ہوئے ٹیلی فونک ریکارڈ سے لوکیشن کا تعین کر تے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا اور ٹریس ہو نے والے ملزمان محمد عظیم ،فاروق اور نسیم بی بی کو گرفتار کر لیا۔تفتیش کر نے پر معلوم ہواکہ مو ٹر سائیکل کی فائل نہ دینے کی رنجش میں طارق کا قتل کیا گیا اور دھوکے سے اسکو اپنے گھر بلاکر سر میں اینٹ مارنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا اور اسکی گاڑی پر ہی لیجا کر مغلپورہ نہر میں پھینک دیا۔ملزمان نے اسکی گاڑی جو کہ اسکے مالک کی تھی کو پشاور میں لیجا کر فروخت کر دیا تھا۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اندھے قتل کا معاملہ حل کر لیا ہے ۔

مزید : علاقائی