کوٹ عبدالمالک ؛منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،درجنوں گرفتار

کوٹ عبدالمالک ؛منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،درجنوں گرفتار

  



 کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی)منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے لاکھوں کی منشیات برآمد درجنوں گرفتار تفصیل کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد ورک کے حکم پر ڈی ایس پی فیروزوالہ سرکل راؤ آ صف نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او فیروزوالہ ملک طارق محمود کی نگرانی میں رانا ٹاؤن چوکی کے انچارج سب انسپکٹر اشرت نواز نے رانا ٹاؤن میں چھاپہ مار کر منشیات فروش ملزم ذوالفقار کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1800گرام منشیات برآمد کر کہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈی ایس پی فیروزوالہ سرکل راؤ آصف نواز نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او شیخوپورہ کے حکم پر منشیات سمگلروں کیخلاف جاری مہم کے دوران اس سے قبل بھی درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی مالیت کی منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ۔

مزید : علاقائی