قصور ؛ڈکیت گینگ کے 6ارکان ،ایک اشتہاری گرفتار،مال مسروقہ برآمد

قصور ؛ڈکیت گینگ کے 6ارکان ،ایک اشتہاری گرفتار،مال مسروقہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 قصور(بیورورپورٹ)ایس ایچ او تھانہ صدر قصور حاجی محمدیونس نے ایک اشتہاری کو گرفتار کرکے 50لاکھ روپے نقدی برآمد کر لیا جبکہ دو مختلف ڈکیت گینگ کے سرغنوں سمیت چھ ملزمان کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی ،موٹرسائیکل ،موبائل فون دیگر مسروقہ سامان برآمد کرکے ملزمان کو جوڈیشل بھیج دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے تھانہ صدر کی حدود میں ہونے والی ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو پکڑنے کے لیے ایس ایچ اوتھانہ صدر حاجی محمدیونس کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جس پر حاجی محمدیونس نے پولیس تھانہ رائے ونڈ سٹی لاہور کے قتل کے اشتہاری ملزم لکھو والی کے رہائشی اعظم ولد عبدالرشید کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 50لاکھ روپے نقدی بر آمد کر لیاجبکہ انہوں نے چھاپہ مارٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر دومختلف چھاپوں کے دوران دومختلف گینگ سرغنوں ساجد عرف مجاہد اور آصف عرف آصو کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔محرر تھانہ صدر عبدالوکیل نے بتایا کہ گینگ کے پکڑے جانے والے ملزمان افضال عرف افضالی، ابرارحیدرعرف علی،محمدغفور،تنویر بھٹی شامل ہیں۔ایس ایچ او تھانہ صدرحاجی محمدیونس نے بتایا کہ ان دونوں گینگ کے ساتھیوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا اور ان علاقوں میں ایک دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزموں سے طلائی زیورات، نقدی،موٹرسائیکل،موبائل فونز کی برآمدگی کر لی گئی ہے اور دونوں گینگز میں فرار ہونے والے چار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔حاجی محمدیونس نے بتایا کہ قتل، اقدام قتل،ڈکیتی، راہزنی کے مقدمات میں ملوث 16 اشتہاریوں کو پکڑ لیا گیا ہے جبکہ 12عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او قصور کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درج کئے جانے والے 14 مقدمات میں ملوث ملزمان سے 16 پسٹل، دو رائفل، دو بندوقیں، ایک ریوالور اور 790 بارود کی گولیاں برآمد کی گئیں اور چھاپہ مار ٹیم نے دو چالو بھٹیوں پر چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کی چھ کلو چرس اور 170 لیٹر شراب پکڑ لی۔ ڈی پی او قصور نے تھانہ صدر قصور کی اعلیٰ کارکردگی پر ایس ایچ او صدرحاجی محمدیونس اوران کی ٹیم میں شامل ملازمین کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -