نارنگ منڈی :پولیس کا کارنامہ،مبینہ طورپر ہرنی غائب کردی

نارنگ منڈی :پولیس کا کارنامہ،مبینہ طورپر ہرنی غائب کردی

  



نارنگ منڈی (نامہ نگار)نارنگ منڈی پولیس نے سینکڑوں دیہاتیوں کی موجودگی میں مادہ حاملہ ہرنی قبضہ میں لیکر مبینہ طور پر غائب کردی دیہاتیوں کے پاس مادہ ہرنی کے قبضہ کی فوٹیج ہونے کے باوجودنارنگ منڈی پولیس مکرگئی محکمہ تحفظ جنگلات کے اعلی افسران اس صورتحال سے چکراگئے ڈی آئی جی پولیس اورڈی پی او شیخوپورہ سے واقعہ کاسخت نوٹس لینے اور پولیس سے ہرنی کی بازیابی کامطالبہ محکمہ تحفظ جنگلات سرکل مریدکے کے انچارج محمدیونس اور میاں محمدسلیم نے میڈیاکو بتایاکہ جنگل سے ایک ہرنی گچھلی ورکاں میں ظفرراجپوت کی حویلی میں اچانک داخل ہوگئی بعدازاں رئیس احمداور عبدالغفورپرمشتمل پولیس کی چھاپہ مارٹیم نے دیہاتیوں سے مزاحمت کے بعدہرنی زبردستی قبضہ میں لے لی دیہاتیوں نے موبائل پرفوٹیج بناکر رینجرزحکام اور محکمہ تحفظ جنگلات کو صورتحال سے آگاہ کردیا جس پر محکمہ تحفظ جنگلات کے افسران فوری طورپرتھانہ نارنگ منڈی پہنچ گئے تو ایس ایچ او ریاض بھٹی نے اس واقعہ سے مکمل لاعلمی کااظہارکیاجس پر ایس ایچ او کو فوٹیج بھی دکھائی گئیں طرفہ تماشایہ کہ پولیس کی چھاپہ مارٹیم نے بھی ہرنی کے قبضہ کااعتراف کرلیا لیکن اس کے باوجودایس ایچ او ریاض بھٹی نے مکمل ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہرنی کے قبضہ سے مکمل انکارکردیا جس پر وائیلڈلائف حکام کی جانب سے ہرن کی پولیس سے بازیابی یقینی بنانے کیلئے پولیس کے اعلی حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیاگیاہے محکمہ تحفظ جنگلات کے افسران نے میڈیاکوبتایاکہ ہم ہرصورت پر ہرنی قبضہ میں لے کر کسی چڑیاگھرکے حوالے کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ کتنی بڑی زیادتی ہے کہ قانون کے رکھوالے ہی چوربن گئے ہیں ہم ہرن کی بازیابی کیلئے آخری حدتک جائیں گے ۔

B

مزید : علاقائی