گجرات: 2 وارداتوں میں موٹر سائیکل، کرنسی ، طلائی زیورات چوری

گجرات: 2 وارداتوں میں موٹر سائیکل، کرنسی ، طلائی زیورات چوری

  



گجرات (بیورورپورٹ)گجرات میں چوری کی دو وارداتوں میں ایک موٹر سائیکل، ملکی وغیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات وغیرہ چوری کرلیے گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے نامعلوم چور سٹی ہسپتال کے ڈاکٹر ڈاکٹر محمد نواز چیمہ کے گھر کے تالے توڑ کر 70ہزارروپے کی نقدی500ڈالر اور طلائی زیورات وغیرہ جبکہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ سردار پورہ سے ذوالفقار عرف زلفی وغیرہ سلیمان شبیر کی موٹر سائیکل نمبری جی ٹی ایل 8835وغیرہ چوری کرکے لے گئے ہیں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں رحمانیہ پولیس نے شیخ سکھا کے قریب ٹرک تیز رفتاری سے چلانے اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے اور کارسرکا رمیں مداخلت کرنے پر ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی محمد نصیر کی رپورٹ پر ٹرک ڈرائیور محمدمبشر اور عمیر تعظیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

چوری کی واردات

مزید : علاقائی