صوبائی دارالحکومت ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

 لا ہور (وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق ستو کتلہ کے علا قہ میں امداد کے گھر 4ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 4لاکھ40ہزار کی نقد ی ،طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔غا زی آ با د کے علا قہ میں امین کے گھر سے دو ڈاکو3 لاکھ کی نقد ی ،طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن،ما ڈل ٹاؤن میں فا روق کے گھر سے فیملی کو یر غمال بنا کر دوڈاکو1 لاکھ کی نقد ی اور لیپ ٹا پ ،ما نگا منڈ ی کے علا قہ میں منیر کے گھر سے چار ڈاکوایک لاکھ 50ہزارکی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ با ٹا پو ر میں فر خ اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ کی نقد ی ،با غبا نپو رہ میں راشد اور اسکی فیملی سے 1لاکھ اور مو با ئل فو ن،چوہنگ میں شبیر سے 1 لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں جنوبی چھاؤنی میں عمر،ڈیفنس سی میں وقا ر،ملت پا رک میں افضل اورسا ند ہ میں حا رث کی گاڑیاں جبکہ ڈیفنس اے سے وقا ر، نشتر کا لو نی سے رشید، سبزہ زار سے حنیف،گڑ ھی شا ہو سے اظہا راورچو ہنگ سے طا ہر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی