نواں کوٹ ؛تیز رفتار بس موٹر سائیکل جا ٹکرائی ،کمسن بچی جاں بحق ، 2افراد لہو لہان

نواں کوٹ ؛تیز رفتار بس موٹر سائیکل جا ٹکرائی ،کمسن بچی جاں بحق ، 2افراد لہو ...

  



 نواں کوٹ ( نامہ نگار)شیخوپورہ فیصل آباد ڈوئل کیرج وے پر ایک ٹریفک حادثے میں پانچ سالہ کمسن بچی جاں بحق اسکی والدہ اور ماموں شدید زخمی ہوگے ۔بتایا گیاہے کہ نوانکوٹ کے قریب نہرکیو بی لنک کی پل پرلاہور سے فیصل آباد جانیوالی ایک تیز رفتا ربس نے موٹرسائیکل رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں پانچ سالہ شیزہ جوکہ اپنی والدہ کی گود میں بیٹھی تھی وہ بس کی ٹکر لگنے سے نیچے سڑک پر گر گئی اور بس نے کمسن بچی کو اپنے ٹائروں تلے روند ڈالا ۔جوکہ موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ اسکی والدہ حبیبہ اور متوفیہ کا ماموں کرامت علی بھی شدید زخمی ہوگے جنہیں ریسکو 1122کی امدادی ٹیم نے فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیو ں کی حالت خطرے سے باہر بیاں کی جاتی ہے ۔وقوع کی اطلاع پاکر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے بس کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : علاقائی