بنکاک،وہ بدھ عبادت گاہ جسے دیکھ کر آپ لرزجائیں گے

بنکاک،وہ بدھ عبادت گاہ جسے دیکھ کر آپ لرزجائیں گے
بنکاک،وہ بدھ عبادت گاہ جسے دیکھ کر آپ لرزجائیں گے

  



بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)دیکھنے میں نہایت خوبصورت نظر آنیوالی یہ عمارت اصل میں ہیبت ناک ہے۔ 20 ویں صدی میں اسے مقامی آرٹسٹ Chalermchai Kositpipatنے اپنے پیسوں سے بنایا اور اس کی آرائش کی ہے۔بدھ مذہب کے پیروکاروں کی یہ عبادت گاہ بظاہر بہت خوبصورت نظر آتی ہے لیکن اندر سے دیکھنے پر اس کا عجیب وغریب آرٹ انسان کو خوف میں مبتلا کرتا ہے ،اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیاہے کہ نیچے سے ہاتھ نکلتے دکھائے گئے ہیں۔اسے دوبارہ پیدا ہونے کے چکر سے تشبیہ دی گئی ہے۔بہت سے ہاتھ انسان کی خواہشات کی غمازی کرتے ہیں،وہ خواہشات جو کبھی پوری نہیں ہوتیں۔ان خواہشات میں انسان کھو کر اپنی منزل سے بھٹک جاتا ہے۔یہا ں خوفناک مجسمے آپ کو ہر جگہ دیکھنے کوملیں گے۔یہاں آپکو سگریٹ نوشی سے منع کرنے کے سائنز بھی ملیں گے۔

مزید : صفحہ آخر