حافظ آباد:چور یوٹیلٹی سٹور سے ہزاروں روپے کا سامان اور الماری لے اُڑے

حافظ آباد:چور یوٹیلٹی سٹور سے ہزاروں روپے کا سامان اور الماری لے اُڑے

  



حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان) جلالپور روڈ پر واقع یوٹیلٹی سٹور کا مینجر محمد نعیم ولد محمد شریف سٹور بند کرکے رات کے وقت گھر چلا گیا۔ کہ نامعلوم چور وہاں آئے جو سٹور کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں سے ایک سیف اور 15ہزار سے زائد مالیت کا گھی اور چائے کے ڈبے چوری کرکے رفو چکر ہوگئے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حافظ آباد شہر اور اسکے گردو نواح میں گذشتہ دو تین ہفتوں کے دوران درجنوں کی تعداد میں چوری ، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس ان ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔ جس سے ضلع کے عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔

یوٹلٹی سٹور

Back to Conversion Tool

مزید : علاقائی