جڑانوالہ ٹریفک حادثات ،بچے سمیت 2افراد جاں بحق ،13شدید زخمی

جڑانوالہ ٹریفک حادثات ،بچے سمیت 2افراد جاں بحق ،13شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جڑانوالہ (نامہ نگار)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 7سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق، میاں بیوی سمیت 13زخمی دو کی حالت نازک۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 128گ ب کا رہائشی ظفر اپنی اہلیہ 7سالہ بیٹے فیضان، ڈیڑھ سالہ بیٹی فضہ کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری 5461پر سوار ہو کر شاہکوٹ سے جڑانوالہ کی جانب آرہا تھا کہ کھرڑیانوالہ کی حدود ڈرماں والا موڑ کے قریب نجی بس کی کمپنی کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 7سالہ فیضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیااورزخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع پر پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ٹریفک کے دوسرے حادثہ میں تھانہ صدر کی حدود 26 گ ب کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اقبال بی بی جاں بحق ہوگئی ۔ تیسرا حادثہ میں 648گ ب کا سہیل احمد اپنے دوست سنی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شہر کی جانب آرہا تھا کہ کار ڈرائیور نے ٹکر مار دی جنہیں طبی امد اد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا مگر تشویشناک حالت کے پیش نظر افراد کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -