کینسر میں مبتلا لڑکی کی موت سے قبل لی گئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا

کینسر میں مبتلا لڑکی کی موت سے قبل لی گئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا
کینسر میں مبتلا لڑکی کی موت سے قبل لی گئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا

  


لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی خاتون سارہ ڈینبری کی نوعمر بیٹی ایمی کا انتقال گزشتہ ماہ لندن کے ایک ہسپتال میں ہوا ، جہاں آخری لمحات میں بنائی گئی ایک تصویر میں نظر آنیوالے پر اسرار روشنی کے ہیولے نے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سارہ کا کہنا ہے کہ ان کی 19 سالہ بیٹی کینسر کی مریضہ تھیں۔ جب وہ ہسپتال میں اپنے آخری لمحات گزار رہی تھیں تو انہوں نے اپنی بیٹی کی ایک تصویر بنائی، لیکن جب یہ تصویر اپنی بیٹی کی وفات کے بعد دیکھی تو حیرت سے آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ان کی بیٹی کے سرہانے روشنی کا ایک مرغولہ نظر آرہا تھا، جو ہوا میں تیرتی انسانی شبیہہ جیسا ہے۔ سارہ کا کہنا ہے کہ اس کمرے میں ان دونوں کے علاوہ کوئی نہیں تھا اور وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کی بیٹی کے سرہانے یہ روشن ہیولہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کے سوا کیا کہہ سکتی ہیں کہ یہ ان کی بیٹی کے آخری لمحات میں ظاہر ہونے والا کوئی فرشتہ تھا۔

مزید : صفحہ آخر