انسان کے دماغ کی کارکردگی 20سال کی عمر کے بعد کم ہونے لگتی ہے

انسان کے دماغ کی کارکردگی 20سال کی عمر کے بعد کم ہونے لگتی ہے
 انسان کے دماغ کی کارکردگی 20سال کی عمر کے بعد کم ہونے لگتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) انسان کو ہمیشہ ہی سے یہ تجسس رہا ہے کہ اس کی ذہنی صلاحیت کب تک بہترین طریقے سے کام کرتی ہے اور اپنی ذہنی استطاعت کو بڑھانے کے لئے وہ کئی طریقے بھی آزماتا ہے۔ سائنسدانوں نے اب یہ بتادیا ہے کہ انسان کے دماغ کی کارکردگی 20سال کی عمر کے بعد کم ہونے لگتی ہے۔ایک تحقیق میں 20لاکس سے زائد افراد پر تحقیق کی گئی اور ان کی کارکردگی ایک گیم کے ذریعے ناپی گئی۔Sea Hero Questپراجیکٹ کے ذریعے لوگوں کے بارے میں دیکھا گیا،دنیا بھر سے 24لاکھ افراد نے ایک گیم ایپ ڈاؤن لوڈ کی جس میں ایک لڑکااپنے گمشدہ باپ کی کھوئی ہوئی یاداشتیں اکٹھی کرتا ہے۔اس گیم کے مختلف سیکشن میں لڑکا مختلف کام کرتا ہے جس میں وہ چیزوں کا پیچھا کرنے کے ساتھ گولیاں بھی چلاتا ہے۔ہر گیم کھیلنے والے کھلاڑی کی معلومات اکٹھی ہوتی رہیں اور اس پر سائنسدانوں نے تجزیہ کیا۔اس تجزیہ میں ہوشربا انکشافات ہوئے اور بتایا گیا کہ انسان کے دماغ کی کارکردگی 20سال کی عمر کے بعد کم ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گیم کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 19سال کی عمر کے افرادمیں کامیابی کے امکانات 74فیصد تھے اور 75سال کی عمر تک یہ کم ہوتے ہوئے 46فیصد پر پہنچ چکے تھے۔یونیورسٹی لندن کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ہوگو سپیرز کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کی مدد سے دماغی امراض کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی اور اس کی وجہ سے دماغی مسائل کے حل میں کافی پیشرفت ہوسکے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -