انسانی خون کی منتقلی سے بوڑھے چوہے جوان ہوگئے

انسانی خون کی منتقلی سے بوڑھے چوہے جوان ہوگئے

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے ایک دلچسپ تجربے کے دوران بوڑھے چوہوں میں جوان انسانی خون داخل کرکے انہیں ایک بار پھرجوان کر دیا۔ کیلیفورنیا کی بایوفارما سیوٹیکل کمپنی ’’الکاہسٹ‘‘ نے 18 سالہ صحت مند نوجوان انسانوں کے جسم سے خون حاصل کرکے اس میں سے خوناب (بلڈ پلازما) علیحدہ کیا اور اس کی کچھ مقداریں انجکشن کے ذریعے ایسے چوہوں میں داخل کیں جو ایک سال کے تھے۔ چوہوں میں یہ عمر ادھیڑ عمری سے کچھ زیادہ کی ہوتی ہے جسے ہم انسانوں میں 50 سال کا قائم مقام سمجھ سکتے ہیں۔ہفتے میں 2 مرتبہ جوان انسانی خون کا پلازما لگانے کے پندرہ دن بعد ان چوہوں میں جوانی کے آثار ایک بار پھر دکھائی دینے لگے اور وہ ایک بار پھر جوان چوہوں کی طرح چاق و چوبند ہوگئے۔ انہوں نے آزمائشی بھول بھلیوں میں بھی جوان چوہوں جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید : صفحہ آخر