کراچی، پولیس مقابلہ، گینگ وار کا ملزم یوسف ہلاک ، پولیس آفیسر زخمی

کراچی، پولیس مقابلہ، گینگ وار کا ملزم یوسف ہلاک ، پولیس آفیسر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا بدنام زمانہ ملزم یوسف ہلاک جبکہ مقابلے میں ایک آفیسر زخمی ہوگیا۔ایس ایچ او پی آئی بی صفدر مشوانی کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس پارٹی نے عیسیٰ نگری میں کارروائی کی۔ اسی دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں لیاری گینگ وار کا بدنامہ زمانہ منشیات فروش یوسف کو شدید زخمی میں گرفتار کرلیا گیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں ہی ہلاک ہوگیا۔ مقابلے میں اے ایس آئی طارق چیمبر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ صفدر مشوانی کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -