حراست میں لی گئی کشتیاں اور 43 بھارتی باشندے کراچی منتقل

حراست میں لی گئی کشتیاں اور 43 بھارتی باشندے کراچی منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران حراست میں لی گئی 8 کشتیاں اور 43 بھارتی باشندوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی باشندوں سے حساس ادارے تفتیش کریں گے۔ واضح رہے کہ 8ذرائع کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 8 کشتیوں اور 43 باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ ن کشتیوں اور بھارتی باشندوں کو مشرقی سمندری حدود کے قریب ایم ایس اے نے کارروائی کرکے گرفتار کیا تھا جنہیں اب کراچی منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان تمام بھارتی باشندوں سے حساس ادارے مشترکہ تحقیقات کریں گے۔

مزید :

علاقائی -