توانائی، صنعت سیاحت اور معدنیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے: عنایت اللہ

توانائی، صنعت سیاحت اور معدنیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے: عنایت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ) سٹاف رپورٹر(خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں اقتدار میں آکر نوجوانوں، طلباء ا ور طالبات کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خصوصی اہمیت دے گی اور اس ضمن میں ایسی پالیسی تیار کی گئی ہے جس کے نتیجے میں صوبے کے لاکھوں جوانوں کو روزگار اور بلاسود قرضوں کی سہولت میسر ہو گی ۔ انہو ں نے کہا کہ صوبے میں توانائی ، صنعت ، سیاحت او رمعدنیات پر خصوصی توجہ دے کر روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کریں گے جس سے صوبے کا کوئی نوجوان بے روزگارنہیں رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاتن درہ دیر بالا میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما ڈاکٹر صاحبزادہ نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا ۔سینئر وزیر نے کہا کہ ہماری مثبت پالیسیوں کی بدولت دوسرے پارٹیوں کے کارکن جماعت اسلامی پر اعتماد کرکے شامل ہو رہے ہیں۔ عنایت اﷲ نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے پہلے جو وعدے عوام سے کئے تھے ان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صوبے میں ترقیاتی کاموں کے ہزاروں منصوبے شروع ہیں اور ان پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جن کی تکمیل سے لوگوں کو روزگار اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی غریب طبقوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جن کی پالیسی غریب عوام کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دستیاب وسائل کے اندر پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور بحیثیت منتخب نمائندے کی ان کی اولین ترجیح ہے کہ شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ممکن بنایا جا سکے جن کی ثمرات سے عوام مستفید ہوں اور برسوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو ۔

مزید :

علاقائی -