ڈونلڈ ٹرمپ جنرل جیمز میٹس کووزیر دفاع بنانے کے خواہشمند

ڈونلڈ ٹرمپ جنرل جیمز میٹس کووزیر دفاع بنانے کے خواہشمند

  



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان،عراق میں مسلمانوں کی لاشیں بچھانے والے جنرل جیمز میٹس کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ شخص بن گئے،وزارت دفاع کا قلمدان سونپنے کے خواہشمند ہیں۔سی این این کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے ملاقاتوں پر ملاقاتیں کررہے ہیں وہ وزیر دفاع کیلئے ایسے نام کو لے آئے ہیں اور دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں جو سابق جنرل ہیں اور پالیسی سازی میں انتہا پسندانہ سوچ کے حامل شخص ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق میرین جنرل جیمز میٹس کیلئے پسندیدگی کا اظہار کردیا ہے۔سی این این کے مطابق سابق میرین جنرل جیمز میٹس ہیڈ آف یو ایس کمانڈرہے ہیں،انہوں نے جنگ خلیج،عراق اور افغانستان میں بھی حصہ لیا ہے،عراق میں جنگ کے دوران ’’پاگل کتے‘‘ کے نام سے جانے جاتے رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول