پانامہ کیس ،نوازشریف راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے،اعتزاز

پانامہ کیس ،نوازشریف راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے،اعتزاز

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہججز کو احساس ہونا چاہیے کہ بار ثبوت شریف خاندان پر ہے،عدالت موجودہ صورتحال میں یوسف رضا گیلانی کیس والا پیمانہ رکھے، قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، نوازشریف راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے ،پیسے کی ترسیل کا ثبوت دینا تحریک انصاف کی نہیں شریف فیملی کی ذمہ داری ہے ، ذوالفقاربھٹو نے اپنے دور میں شریف خاندان کو ’’زیرو‘‘ کردیا تھا اس کے بعد ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟۔اتوار کو جہانگیربدر(مرحوم ) کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریکانصاف نے پانامہ پر وکالت کر نے کے لئے مجھے رابطہ نہیں کیا ،حامد خان بہت اچھے اور تجربہ کار وکیل ہیں تاہم وقتا فوقتا بوقت ضرورت ان کو مشورہ دوں گا ۔انہوں نے کہاکہ میاں شریف زندہ ہوتے تو دستاویزات ان کے نام بنائی جاتیں، وہ نہیں اس لئے جاوید شفیع کے نام پر بے نامی دستاویزات بنائی گئیں،دستاویزات جعلی لگتی ہیں،ہر نئی دستاویز پچھلی سے تضاد رکھتی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے والے قطری شہزادے کے خط کی اس وقت تک کوئی اہمیت نہیں جب تک وہ عدالت میں پیش ہو کہ حلفا بیان نہیں دیتا۔

اعتزازاحسن

مزید : صفحہ اول