داعش سے مل کر لڑنے کیلئے 14پاکستانی شام اور افغانستان پہنچ گئے

داعش سے مل کر لڑنے کیلئے 14پاکستانی شام اور افغانستان پہنچ گئے

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بڑے شہروں سے داعش کیلئے بھرتیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش سے مل کر لڑنے کیلئے 14 پاکستانی شام اورافغانستان پہنچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کیلئے بھرتیاں اسلام آباد اورپنجاب کے بڑے شہروں میں کی جارہی ہیں۔ داعش کے مقامی نیٹ ورک نے 7 لوگوں کو لاہور، 2 کو سیالکوٹ، 1 کو اسلام آباد ، قصورسمیت گوجرانوالہ سے مجموعی طور پر 14 لوگوں کو بھرتی کرکے 2 ہفتے پہلے شام اور افغانستان بھیجا ہے۔ داعش کے یہ پاکستانی جنگجو افغانستان اور شام پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قاری عابد نامی شخص لاہور،سیالکوٹ،قصوراورگوجرانوالہ سے لوگوں کو داعش میں بھرتی کرتا ہے جس کے بعد وہ ان لوگوں کا اپنے بھانجے نبیل احمد سے رابطہ کروادیتاہے جو انہیں افغانستان اور شام بھیجتا ہے۔ پاکستان سے افغانسان اور شام جانے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

داعش

مزید : صفحہ اول