بلاول کی والدہ کا نام پاناما پیپرز میں ہے ، لوٹی ہوئی دولت واپس دینا ہو گی ،عابد شیر علی

بلاول کی والدہ کا نام پاناما پیپرز میں ہے ، لوٹی ہوئی دولت واپس دینا ہو گی ...

 فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکوقوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس دینی ہوگی،ان کی والدہ بے نظیر بھٹو شہید کانام پاناما پیپرز میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پاناما کیس پرکوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی،اپوزیشن ہمارے کئی سوالات کے جواب بھی نہیں دے سکی۔ بابراعوان نے بھی نندی پورکیس میں 4کروڑروپے کی کرپشن کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کے دوست ترک صدررجب طیب اردگان پاکستان آئے تو سربراہ پی ٹی آئی عمران خان پارلیمنٹ کیوں نہیں آئے۔

عابد شیر علی

مزید : صفحہ اول