داتاعلی ہجویری ؒ کے عرس کی تقریبات کا آج آخری روز، اجتماعی دعا ہو گی

داتاعلی ہجویری ؒ کے عرس کی تقریبات کا آج آخری روز، اجتماعی دعا ہو گی

لاہور( نمائندہ خصوصی)حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ علی ہجویری کے سالانہ 973ویں عرس کی تین روزہ تقریبات آج ( پیر) کی شب اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائیں گی اس سلسلے میں آج صوبائی دارالحکومت لاہور میں مقامی تعطیل ہو گی۔گزشتہ ورز ملک بھر سے اہم سیاسی شخصیات سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ سماع ہال داتا دربار کمپلیکس میں محافل کا انعقاد کیا گیا جبکہ مخیر حضرات کی جانب سے دربار کی حدود کے اندر اور باہر لنگر کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہا۔پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول