بھارت کیساتھ تناؤ اپنی جگہ ،پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریگا ،ملیحہ لودھی

بھارت کیساتھ تناؤ اپنی جگہ ،پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریگا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(اے این این) پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان مشرقی سرحد پر حملوں اور کشیدگی کے باوجود بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرے گا، کانفرنس میں شرکت کا مقصد افغانستان میں سلامتی اور ترقی کیلئے اپنے عزم کی تجدید کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے محفوظ ٹھکانے بند کرے۔ پاکستان مخالف عناصر اور اپنے اداروں کے درمیان روابط ختم کرے ان کا کہنا تھا کہ مشرقی سرحد پر حملوں اور کشیدگی کے باوجود پاکستان نے بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد افغانستان میں سلامتی اور ترقی کیلئے اپنے عزم کی تجدید کرنا ہے۔انہوں نے جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ طویل عرصے سے جاری مصائب کے خاتمے کیلئے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانیوں کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تعطل کا شکار مذاکراتی عمل کی بحالی کے عمل میں تعاون کیلئے تیار ہے۔

مزید :

صفحہ اول -