دوسرے میچ میں غلطیوں پر قابو پاکر کم بیک کرینگے ؛اظہر علی

دوسرے میچ میں غلطیوں پر قابو پاکر کم بیک کرینگے ؛اظہر علی

 کرائسٹ چرچ (آئی این پی)قومی ٹیسٹ کر کٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے ، دوسرے میچ میں بہتر پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر انعامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز باؤلرز کے لیے سازگار تھیں ، اس ٹریک پر پہلی اننگز میں ذیادہ سکور کرنا چاہئیے تھا ۔ نائب کپتان کا کہنا تھا کہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر دوسرے میچ میں کم بیک کریں گے،،میچ جیتنے کیلیے بہت محنت کی ضرورت ہے۔ اظہر علی نے فاسٹ باؤلرز کی کارکردگی کو سراہا ۔ ادھر کیویز کپتان کین ولیم سن نے ٹیسٹ سیریز کا آغاز فتح سے کرنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز کا اچھا آغاز نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو اعتماد دے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی