مصباح کی عدم دستیابی، کس کوکھلائیں کس کونہ کھلائیں سلیکٹرزپریشان

مصباح کی عدم دستیابی، کس کوکھلائیں کس کونہ کھلائیں سلیکٹرزپریشان

کرائسٹ چرچ(آئی این پی)نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق کی عدم دستیابی سلیکٹرزکیلئے مسئلہ بن گئی ہے ۔ سلیکٹرزپریشان ہیں کہ کس کوکھلائیں اور کس کونہ کھلائیں۔ ذرائعکے مطابق مصباح الحق کے سسر کے انتقال کی وجہ دوسرے ٹیسٹ میں عدم دستیابی ٹیم مینجمنٹ کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نے ہیڈ کوچ سے رائے طلب کرتے ہوئے محمد حفیظ کو نیوزی لینڈ بھیجوانے کی تجویز دی ہے۔سلیکٹرز نے تجویز یہ بھی دی ہے کہ آخری ٹیسٹ میں شرجیل سے کام چلالیں۔سلیکٹرزنے ٹیم مینجمنٹ کومشورہ دیاہے کہ آخری ٹیسٹ میں شرجیل سے اوپن کرائیں اوراظہرعلی کونیچے کھلائیں۔انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی ارتھر کوکہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی آسٹریلیا کیخلاف سیریزمیں کرلیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی