ورلڈ ٹور ٹینس ، سیمی فائنل میں اینڈی مرے نے میلاس کو ہرا دیا

ورلڈ ٹور ٹینس ، سیمی فائنل میں اینڈی مرے نے میلاس کو ہرا دیا

  



لندن(آئی این پی)ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے کینیڈا کے میلاس رونچ کو شکست دے دی ۔ عالمی نمبر دو نواک جوکووچ نے بھی فائنل میں جگہ بنالی ۔ لندن میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اینڈی مرے کا مقابلہ کینیڈا کے میلاس رونچ سے ہوا ، میلاس رونچ نے پہلا سیٹ پانچ سات سے جیت کر عالمی نمبر ایک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی ۔ اینڈی مرے نے دوسرا اور تیسرا سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کر لگاتار تئیسواں میچ اپنے نام کیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں نواک جوکوچ نے میدان مارلیا ۔ سرب سٹار نے جاپان کے کائی نشکوری کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ ایک سے زیر کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی