ویسٹ انڈیز ویمن نے بھارت کیخلاف ٹی 20سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز ویمن نے بھارت کیخلاف ٹی 20سیریز جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے پی پی) ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز ویمن نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت ویمن کو 31 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے، کپتان سٹیفنی ٹیلر نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دیندرا ڈوٹن 35 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ شیکھا پانڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان ہرمنرپریت کوہر 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ دیندرا ڈوٹن اور انیشہ محمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔